8

پاکستان عالمی سرمایہ کاری کا نیا مرکز بن رہا ہے (اداریہ)

غیر ملکی جریدے نے پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کا نیا مرکز قرار دے دیا عرب نیوز میں شائع مضمون کے مطابق پاکستان میں معاشی اصلاحات کے باعث افراط زر کی شرح کم ہو کر 5 فی صد پر آ چکی ہے شرح سود میں کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ کاروباری اعتماد میں بہتری اور سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار ہے عرب نیوز کے مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس میں آ چکا ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر کئی برسوں بعد بلند ترین سطح پر ہیں عالمی مالیاتی ادارے اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کی اصلاحاتی پیشرفت کا اعتراف کر رہی ہیں عرب نیوز کے مطابق اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سروے میں پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل ملک قرار دیا گیا ہے پاکستان میں براڈبینڈ کنکٹیویٹی’ ڈیجیٹل ادائیگیاں اور کم لاگت رئیل ٹائم ٹرانزکیشن پلیٹ فارمز روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکے ہیں معاشی ماہرین نے عرب نیوز میں شائع مضمون کو پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت کی بہترین عکاسی قرار دیا ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت بنیادی معاشی اشاریے تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں ماہرین کے مطابق قومی سطح کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پاکستان کو دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے مقابلے میں نمایاں برتری فراہم کرتے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ پالیسی استحکام اور اصلاحات کے تسلسل نے طویل المدتی سرمایہ کاری کیلئے اعتماد بحال کر دیا ہے خلیجی سرمایہ کاروں کیلئے 5G ڈیٹا سینٹرز اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اگلا مرحلہ ثابت ہو سکتے ہیں ماہرین نے کہا ہے کہ حکومت کی مستحکم معاشی اصلاحات اور ڈیجیٹل ترقی کے باعث پاکستان عالمی بالخصوص خلیجی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہا ہے،، غیر ملکی جریدے عرب نیوز میں پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے حوالے سے شائع مضمون خوش آئند معاشی ماہرین نے پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کا نیا مرکز قرار دے دیا ہے جس کا مطلب واضح ہے کہ اب پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے خلیجی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر توجہ دینا پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنا سکتا ہے عرب نیوز کے مطابق کئی برسوں بعد پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا جبکہ بہترین حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بے شمار سہولیات حاصل ہو رہی ہیں،، قبل ازیں بھی چند غیر ملکی جریدوں میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور معاشی استحکام پر مضمون شائع ہو چکے ہیں کہ پاکستان عالمی سرمایہ کاری کا نیا مرکز بن رہا ہے اور مستقبل میں ایک ابھرتی ہوئی معاشی قوت بن کر سامنے آئے گا،، وزیراعظم محمد شہباز شریف، ان کی معاشی ٹیم کی دن رات کی محنت رنگ لا رہی ہے اور ملک کی معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے جو باعث مسرت ہے خاص طور پر وسط ایشیائی ریاستوں کے صدور کے پاکستان کے دورے اور درجنوں مفاہمتی راشتوں اور معاہدوں کے بعد معاشی استحکام مزید بہتر ہونے کا امکان ہے تاجکستان اور ازبکستان کے صدور کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد تجارتی روابط میں مزید بہتری آئے گی جس سے پاکستان کی معیشت بہتر ہو گی ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر اور عوام خوشحال ہو گی جبکہ اقتصادی راہداری منصوبوں کی تکمیل کے بعد پاکستان خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہو گا اور اس کے دنیا بھر سے تجارتی روابط اور شراکت داری کے امکانات روشن نظر آ رہے ہیں حکومت سی پیک منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کیلئے پُرعزم ہے اور امید ہے کہ بہت جلد یہ دن بھی ہم دیکھیں گے جب پاکستان سے دنیا بھر کیلئے تجارت کے در کھلیں گے انشاء اﷲ۔ اور دنیا دیکھے گی کہ پاکستان جسکو ترقی پذیر ممالک میں شمار کیا جاتا تھا ترقی یافتہ بن جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں