2

پاکستان نے پاور دکھادی اب کرلوجو کرنا ‘توصیف احمد

کراچی (سپورٹس نیوز)پاکستان کے سابق کرکٹر توصیف احمد نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے اقدامات کے جواب میں حکومتِ پاکستان کا فیصلہ بالکل درست ہے، پاکستان نے اپنی پاور دکھادی اب کرتے رہو جو کرنا ہو۔پاکستان کی جانب سے 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ کا میچ ۖنہ کھیلنے کے اعلان سے بی سی سی آئی میں کھلبلی مچ گئی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پیسے کے زور پر ٹیموں کو دباؤ میں نہیں لا سکتا۔توصیف احمد نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کو سپورٹ کرنا اور نہ کھیلنے کا فیصلہ بالکل صحیح ہے، انہوں نے بھارت کو موجودہ صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا۔سابق قومی کرکٹر نے کہا کہ بھارت پیسے اور دباؤ کے ذریعے کرکٹ میں سیاست کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں