1

ایبک کپ فائنل میں FG پولو نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

لاہور (سپورٹس نیوز) لاہور پولو کلب کے زیر اہتمام کھیلے گئے تاریخی ایبک کپ کے فائنل میں ایف جی پولو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈائمنڈ پینٹس کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔بسنت کے رنگوں میں رنگے زندہ دلان لاہور کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کیلئے پولو گراونڈ پہنچ گئی۔بسنت کے لباس کے ملبوس پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی اے بیکر نے دیگر امریکی عہدیداروں کے ہمراہ سنسنی خیز مقابلہ دیکھا اور کھلاڑیوں اورلاہور کی کھل کر تعریف کی۔بسنت کے خوبصورت موسم میں لاہور پولو کلب میں ایف جی پولو اور ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔ میچ کے دوران ملکی اور غیر ملکی شائقین نے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو خوب سراہا۔ایف جی پولو کی جانب سے راجہ میکائل سمیع نے چار جبکہ مارکوس ریولوا نے تین گول اسکور کیے۔ ڈائمنڈ کی طرف سے ابی لینڈا نے تین اور محمد علی ملک نے ایک گول اسکور کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں