2

نامور نعت خواں صابر سردار انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کے نامور نعت خواں صابر سردار آج صبح رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، (انا ﷲ وانا الیہ راجعون)۔ وہ سچے عاشق رسولۖ’ پابند صوم وصلوٰة اور اسلامی اقدار پر عمل کرنیوالی ایک ہر دلعزیز شخصیت تھے۔ انہوں نے مدحت مصطفیۖ کو اپنا مشن بنائے رکھا اور ان کا شمار ملک کے ممتاز نعت خوانوں میں ہوتا تھا۔ عاشقان مصطفیۖ نے ان سے ہمیشہ محبت وعقیدت کا اظہار کیا اور وہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ان کی نمازجنازہ آج بروز پیر 9فروری کو بعدازنماز مغرب ان کے آبائی گائوں چک نمبر 65 جڑانوالہ روڈ میں ادا کی جائے گی۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق اور نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت وبلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں