1

ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے12سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

جڑانوالہ (نامہ نگار) ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 12 سالہ بچہ جاں بحق،حادثہ چک نمبر 60 گ ب کے قریب پیش آیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاں چک نمبر 102 گ ب مزرے والا کا رہائشی 12 سالہ بچہ عثمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ چک نمبر 60 گ ب کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار 12 سالہ بچہ طبی امداد ملنے سے قبل ہی موقع پر جاں بحق ہو گیا اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر پولیس تھانہ صدر کے سپرد کیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونیوالے بچے کی لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے بچے کی اچانک ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی پولیس نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں