2

کروڑوں روپے کی کرپشن،میونسپل کمیٹی کے5ملازمین فارغ

حافظ آباد (نامہ نگار)حافظ آباد کے میونسپل کمیٹی کے 5ملازمین بدعنوانی پر ملازمت سے فارغ کر دئیے گئے۔ ایڈمنسٹریٹر حمداللہ نے کہاکہ ملازمین نے کروڑوں روپے کی کنورژن فیس، کمرشل فیس اور نقشہ فیس کی مد میں خزانے کو نقصان پہنچایا۔ ایڈمنسٹریٹر حمداللہ کے مطابق ملازمین نے ایم سی کی کروڑوں روپے کی مختلف سرکاری فیسوں کو خزانے میں جمع کروانے کی بجائے خود ہڑپ کیا۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کرپشن پر نوکری سے فارغ کیے جانے والوں میں جونئیر کلرک، انفورسمنٹ انسپکٹر اور دیگر شامل ہیں۔ ایم سی ایڈمنسٹریٹر حمداللہ کے مطابق ملازمین کے خلاف کرپشن کا کیس محکمہ اینٹی کرپشن کو بھجوا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں