2

دہشتگردوں سے روابط کا کیس،PTIرہنماؤں پر فرد جرم عائد

اسلام آباد(بیوروچیف) دہشت گردوں سے روابط کے کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما رئوف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف دہشت گردوں سے روابط کے کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں رئوف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ پر فرد جرم عائد کردی گئی جب کہ ملزمان کی جانب سے صحتِ جرم سے انکار کیا گیا ہے۔ عدالت میں رئوف حسن اور عائشہ خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے کیس کی اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا ہے۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں