2

سانحہ ترلائی کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے جڑانوالہ میں دعائیہ تقریب

جڑانوالہ(نامہ نگار) مرکزی امام بارگاہ قصرِ بتول میں سانحہ ترلائی کے شہدا کے ایصالِ ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یہ تقریب انجمنِ حسینیہ (رجسٹرڈ) کے زیرِ انتظام منعقد ہوئی جس میں علمائے کرام، عمائدینِ شہر اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید تصدق حسین شاہ نے سانحہ ترلائی کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں کے ضیاع پر پوری قوم رنجیدہ ہے اور ایسے افسوسناک واقعات کے سدباب کے لیے مثر اقدامات ناگزیر ہیں،ایس پی جڑانوالہ حافظ امتیاز احمد نے امام بارگاہ قیصر بتول کا دورہ کیا اس موقع پر سکیورٹی افیسر حاجی رانا محمد انصر بھی ان کے ہمراہ تھے،ایس پی نے منتظمین سے ملاقات کی۔انہوں نے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔دعائیہ تقریب کے اختتام پر علامہ محمد حسین روحانی نے خصوصی دعا کروائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ خود کش حملہ آور کے سہولت کاروں کو بھی فوری گرفتار کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ ایسے سانحات کی روک تھام ممکن ہو سکے تقریب کا اختتام شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کے ساتھ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں