1

عوام نے تحریک انصاف کی کال کو مسترد کر دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمراحمد منے خان نے کہاہے کہ پاکستان اور باالخصوص پنجاب کے عوام نے 8 فروری کی ہڑتال کال مسترد کرکے ثابت کردیا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ختم ہو گئی ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اپنے والد میاں نوازشریف کی پالیسی اور سوچ کے مطابق کام کررہی ہیں جس سے عوام مطمئن ہیں-2برس میں اربوں روپے کے منصوبے اوربنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے-غریب خاندانوں کے لیے بیٹیوں کی شادیاں بڑی مشکل ہے اس لیے انہوں نے دھی رانی پروگرام شروع کیا جس کے تحت 2لاکھ فی کس کے حساب سے سلامی (بذریعہ اے۔ٹی۔ایم کارڈ) پیش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھی رانی پروگرام نے بیٹیوں کی عزت و احترام سے شادی کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔ہمیں اپنی بیٹیوں کو تعلیم و تربیت میں اپنے بیٹوں کی طرح کے مواقع مہیا کرنے چاھیں۔انہوں نے کہا کہ دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کے دل کے انتہائی قریب ہے۔دھی رانی پروگرام تمام مذاہب کی بیٹیوں کے لئے ہے۔وزیراعلی پنجاب کے اس پروگرام کے تحت پنجاب کی ہزاروں بیٹیوں کے گھر آباد ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں