1

موٹر سائیکل چور نے 1 اور شہری کو پیدل کر دیا

گوجرہ ( نامہ نگار)گوجرہ میں موٹر سائیکل چور متحرک،ایک اورشہری کو موٹر سائیکل سے محروم کر دیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 180 گ ب کے محمد عمیر نے اپنی موٹر سا ئیکل نمبری TSL4086 اپنے گھر کے باہر کھڑی کر رکھی تھی جو موقع پا کر نا معلو م چوروں نے چوری کرلی اورکامیاب واردات کے بعد فرار ہو گئے اطلا ع ملنے پر صدر پو لیس نے مقدمہ درج کرکے چورو ں کی تلا ش شروع کردی ہے ۔ واضح رہے گوجرہ سے درجنوں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں پولیس وارداتوں کی روک تھام میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں