3

8بازاروں میں موٹر وہیکلز کے داخلے کی اجازت دی جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کٹ پیس کلاتھ بورڈٹاٹا بازار فیکٹری ایریا کے سینئر وائس چیئر مین مرزا مظہر صدیق بیگ نے کہا کہ شہر کے آٹھوں بازاروں میں وہیکل فری سے بازاروں میںخرید و فروخت کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیںانہوں نے کہا کہ اب جبکہ ایک ہفتہ بعد رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہونے والا ہے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے اپیل ہے کہ ضلع انتظامیہ کو بازاروں میں وہیکلز کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کی ہدایت کی جائے بصورت دیگر روزہ کی حالت میںخریداری کیلئے آنے والوں با لخصوص خواتین کیلئے لمبا سفر طے کرنا مشکل ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں