1

چیئرمین CDAمحمد علی رندھاوا کا پمز ہسپتال کا دورہ

اسلام آباد(بیورو چیف)چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور ترلائی امامبارگاہ خودکش بم حملے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پمز ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ زخمی مریضوں کو ہر ممکن بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائینگی۔بعد ازاں چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ ترلائی امامبارگاہ خدیجةْ الکْبریٰ کا بھی دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں