1

نوجوان قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار

لالہ موسی(نامہ نگار) تھانہ سٹی لالہ موسی پولیس نے نوجوان کے قتل کے مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ واقعہ 17 جنوری 2026 کو محلہ حاجی پورہ میں پیش آیا جہاں 39 سالہ راحیل شاہد ولد منور حسین کو فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا، جو بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے PFSAاور کرائم سین یونٹ کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں