سرگودھا(بیورو چیف)اسلام آباد ترلائی امام بار گاہ سانحہ کے پیش نظر سرگودھا سمیت صوبہ میں عبادت گاہوں پر سیکورٹی کیلئے منتظمین کو ہائی الرٹ کر دی گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ترلائی امام بار گاہ سانحہ کے پیش نظر سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں عبادت گاہوں پر سخت سیکورٹی کیلئے منتظمین کو ہائی الرٹ کر دیا گیا جس میں گزشتہ روز قصبہ کوٹ مومن میں اسسٹنٹ کمشنر ملک اختر نے ڈی ایس پی ناصر محمود پنوں کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ کا دورہ کر کے امام بارگاہ انتظامیہ کو سیکیورٹی کے حوالہ سے بریفننگ دی۔




