سرگودھا(بیورو چیف)پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے سرگودھا پولیس نے کریک ڈاؤن میں 23پتنگ بازوں کو گرفتار کر کے پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد کر لیں۔تفصیلات کے مطابق سرگود ھا میں بازی پتنگ کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن میں عمارتوں کی نگرانی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری ہے جس میں ڈی پی او محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 23پتنگ بازوں کو گرفتار کر کے پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد کر لیں اور ملزمان کیخلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔اس حوالہ سے شہریوں سے کہا گیا کہ شہری پتنگ بازی کی اطلاع فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15پر دیں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔




