2

پاکستانی کرکٹرز اس بار ورلڈکپ میں کچھ اسپیشل دکھا سکتے ہیں

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں کھلاڑی صلاحیتوں کے مطابق کھیلے تو کچھ بڑا کرسکتے ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق سرکاری چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ میں تھوڑا سا مختلف سوچتا ہوں، یہ جتنے بھی کھلاڑی ہیں اگر یہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں اور انھیں کلیئرٹی اور ایشورنس دی جائے اور انھیں کہا جائے کہ تم جاکر کھیلو تو یہ بہتر کرسکتے ہیں۔ثقلین مشتاق نے نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کیونکہ یہ سارے کھلاڑی خود بن کر اوپر آئے ہیں اور ان کو اپنا خود کھیلنا آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں