آغا طالش کی 28ویں برسی 19 فروری کو منائی جائے گی

لاہور( شوبز نیوز)معروف اداکار آغا طالش کی 28ویں برسی19فروری کو منائی جائے گی۔ آغا طالش کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا ،وہ 1924 میں لدھیانہ میں پیدا ہوئے، آغا طالش کے والد محکمہ پولیس میں ملازمت کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کا مختلف شہروں میں تبادلہ ہوتا رہتا تھا، وہ ابھی کمسن تھے کہ ان کے والد کا تبادلہ متھرا میں ہوگیا، متھرا میں آغا طالش نے اپنی حصول تعلیم کے سلسلے کا آغاز کیا اور متھرا میں ہی اپنی تعلیم مکمل کی۔قیام پاکستان کے بعد وہ اپنے خاندان کے ہمراہ لاہور منتقل ہو گئے جہاں کی فلم انڈسٹری میں انہوں نے طالش کے نام سے شہرت پائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں