PTIجڑانوالہ کے سینئر نائب صدر ذوالفقار علی بھٹو گجر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

جڑانوالہ(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر چوہدری ذوالفقار علی بھٹو گجر موٹروے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق کزن زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر چوہدری ذوالفقار علی بھٹو گجر اپنے کزن شفیق ولد غلام رسول کے ہمراہ کار میں سوار ہو کر موٹروے ایم تھری سے واپس جڑانوالہ آ رہے تھے کہ تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود بگی ڈل کے قریب یو ٹرن لیتے ہوئے پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں چوہدری ذوالفقار علی بھٹو گجر جاں بحق جبکہ انکے کزن زخمی ہو گئے چوہدری ذوالفقار علی بھٹو گجر کی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے کی خبر پورے شہر میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور پورا شہر انکے ڈیرے گجر ٹائون میں امڈ آیا، چوہدری ذوالفقار علی بھٹو گجر نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور پاکستان تحریک انصاف کے ویژن کو کارکنوں تک پہنچایا چوہدری ذوالفقار علی بھٹو گجر کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے نڈر اور دلیر کارکنان میں ہوتا تھا انہوں نے زندگی میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت اور مقدمات کا بھی سامنا کیا مگر عمران خان کے بیانیہ کو قائم رکھا پاکستان تحریک انصاف کے قائدین و کارکنان کا کہنا ہے کہ چوہدری ذوالفقار علی بھٹو گجر کی سیاسی سماجی خدمات اور پارٹی کیلئے دی گئی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انکی وفات سے جو سیاسی خلا پیدا ہوا ہے وہ صدیوں بعد بھی پورا نہیں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں