ڈاکوؤںنے پولیس کو ”بے بس ”کردیا،آج پھر56وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں نے ”ات” مچا دی’ مزید 56 وارداتوں میں شہریوں کو بھاری مال وزر سے محروم کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ مختلف مقامات پر وارداتوں کے دوران بھاری مالیت’ طلائی زیورات اور قیمتی سامان لے اُڑے’ ایک فیکٹری’ 14گھروں ودکانوں سے مجموعی طور پر 20لاکھ سے زائد نقدی’ بھاری مالیت کا کپڑا اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا’ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ ربانی کالونی میں حسنین علی سے 2ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر نقدی’ موبائل فون چھین لئے’ لاری اڈہ میں وسیم’ 7 ج ب میں اویس’ ملت ٹائون میں یاسر نبیل’ 198 رب میں عدیل’ 42 ج ب میں نبیل سے نقدی’ طلائی چین’ انگوٹھی’ 37 ج ب میں انوار حسین’ بٹالہ کالونی میں عبداﷲ اور 596 گ ب میں مزمل سے موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں’ حسن پورہ میں علی رضا کا رکشہ’ 196 رب میں خالد کی کار’ تاج کالونی میں عبدالحفیظ’ کیلاش پارک کے باہر فیاض احمد’ تاندلیانوالہ میں عمران’ 451 گ ب میں محبوب’ 266 رب میں واجد’ ڈی ٹائپ کالونی میں فیصل’ صدیقیہ قبرستان کے باہر سے یاسین’ سمن آباد میں محمد علی’ احمدآباد میں عاشق علی کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں’ 34 ج ب میں عباس مصطفی’ امین پور بازار میں اخلاق حیدر’ 248 رب میں اسمائ’ 253 رب میں زبیر’ 243 رب میں نذیر’ 209 رب میں اعجاز’ 84 ج ب میں عرفان’ سبزی منڈی سے ابرار’ علوی پارک سے طیب’ 237 گ ب میں نسیم حسین’ 23 گ ب میں عارف’ 120 گ ب میں سلیم’ 407 گ ب میں عالمگیر’ باہلک میں شہامند’ چکیرا میں اقبال بی بی’ جمیل ٹائون میں معظم خالد’ مدینہ ٹائون میں مزمل حسین’ حسن پورہ میں ساجد’ عثمان ٹائون میں اجالا اور گلستان کالونی میں نعمان کے گھروں ودکانوں کے تالے توڑ کر نقدی’ طلائی زیورات’ موبائل فون ودیگر سامان چوری کر لیا گیا’ ذوالفقار کالونی گلی نمبر ایک میں شہری کا واٹر پمپ چور اتار کر لے گئے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود جرائم پیشہ عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں