حرم کلاتھ مارکیٹ کے الیکشن ،مکی مدنی گروپ بلامقابلہ کامیاب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مکی مدنی گروپ نے حرم کلاتھ مارکیٹ گوردوارہ گلی نمبر3-2-1 کا الیکشن بلامقابلہ جیت لیا ہے’ گذشتہ روز شام 5 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع ہونے تھے’ مکی مدنی گروپ کے سوا کسی دوسرے پینل نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے’ لہٰذا میں شیخ ارسلان اچھی کے پینل کی بلامقابلہ کامیابی کا اعلان کرتا ہوں’ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے چیف الیکشن کمشنر افضل عبدالرحیم کے ہمراہ حرم کلاتھ مارکیٹ میں تاجروں کی موجودگی میں کیا’ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر بھی موجود تھے’ محمد امین بٹ نے کہا کہ حرم کلاتھ مارکیٹ کے الیکشن سے متعلق گذشتہ کئی مہینوں سے غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی تھیں’ دونوں متحارب گروپ خود کو حرم کلاتھ مارکیٹ کی منتخب باڈی قرار دے رہے تھے جس کی وجہ سے حرم کلاتھ مارکیٹ کے دکاندار اضطراب میں تھے کہ کس گروپ کو صحیح قرار دیا جائے’ جب نوبت لڑائی جھگڑے تک پہنچی تو میں نے دونوں متحارب گروپوں سے مذاکرات کئے اور باہمی مشورے سے الیکشن کا اعلان کیا مگر صرف ارسلان اچھی کے گروپ مکی مدنی گروپ کے سوا کسی دوسرے گروپ نے کاغذات جمع نہیں کروائے’ امین بٹ نے کہا کہ دوسرا گروپ بھی میرااپنا گروپ ہے’ انہوں نے اپنی مرضی سے کاغذات جمع نہیں کروائے’ میری ان سے اپیل ہے کہ اب ارسلان اچھی گروپ کو مارکیٹ کے تاجروں کی خدمت کرنے کا موقع دیں اگر ان کی کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو اگلی دفعہ آپ ہی کامیاب ہوں گے’سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) ارسلان اچھی گروپ کو ان کی بلامقابلہ کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتا ہے اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہے’ انہوں نے خبردار بھی کیا کہ کسی کو مارکیٹ میں بدمعاشی نہیں کرنے دی جائے گی جو کوئی ایسا کرے گا وہ اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا’ اس موقع پر نومنتخب صدر حرم کلاتھ مارکیٹ شیخ ارسلان اچھی نے مسلسل پانچویں مرتبہ منتخب کرنے پر حرم کلاتھ مارکیٹ کے دکانداروں ‘ تاجروں اور کھوکھے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پانچویں مرتبہ صدر منتخب ہونا میرے لئے اعزاز ہے’ انہوں نے کہا کہ مکی مدنی گروپ خدمت کے جذبے سے سرشار ہے’ ہمیں عہدوں کی لالچ نہیں’ مارکیٹ کے تاجروں کی خدمت کرنا ہمارا مشن ہے’ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمپین میں کئے گئے تمام وعدے پورے کر رہے ہیں’ ہم نے بجلی کا 35 سالہ پرانا نظام’ بوسیدہ تاریں اور 100KV ٹرانسفارمر کی جگہ 630KV کا ٹرانسفارمر لگا دیا گیا ہے’ CCTV کیمروں کی تنصیب کا کام شروع ہو چکا ہے’ مارکیٹ کی بجلی کی بوسیدہ تاریں تبدیل ہو چکی ہیں’ شارٹ سرکٹ سے تاجروں کا جو نقصان ہوتا تھا وہ نہیں ہو گا اور بار بار ٹرپ ہونے والا ٹرانسفارمر پوری آب و تاب کے ساتھ چلے گا اور تاجر بھائی سکون سے اپنا کاروبار کر سکیں گے’اس موقع پر نومنتخب سینئر نائب صدر شیخ فرحان اکرم’ نائب صدر خلیل احمد مانانوالہ’ جنرل سیکرٹری شیخ نعیم حبیب’ جوائنٹ سیکرٹری ملک ماجد’ سیکرٹری نشرواشاعت شیخ وحید ملتانی’ فنانس سیکرٹری سید عارف حسین شاہ ‘ سابق جوائنٹ سیکرٹری حامد سبحانی ‘ ملک ماجد و دیگر نومنتخب عہدیداران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں