واٹس ایپ کا نیا کلوز فرینڈز دلچسپ فیچر متعارف

نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک )واٹس ایپ جلد ہی انسٹاگرام طرز کا نیا کلوز فرینڈزفیچر متعارف کرانے جا رہا ہے صارفین اپنی اسٹیٹس اپ ڈیٹس صرف منتخب دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔ اس نئے فیچر کے تحت صارفین ایک مخصوص فہرست تیار کر سکیں گے جس میں شامل افراد ہی ان کا نجی اسٹیٹس دیکھ سکیں گے۔ اس سہولت کا مقصد صارفین کو مزید پرائیویسی اور کنٹرول فراہم کرنا ہے۔بتایا گیا ہے کہ کئی صارفین ذاتی نوعیت کی اسٹیٹس تمام کانٹیکٹس کے ساتھ شیئر کرنے سے گریز کرتے ہیں، ایسے میں کلوز فرینڈز فیچر انہیں محدود اور محفوظ شیئرنگ کی سہولت دے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں