سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد (بیورو چیف)ہائیکورٹس کے ججز کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایات کا معاملہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے (کل) بدھ کوسپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس11 فروری کو ہوگا۔اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان ، سپریم کورٹ کے سیئنیر ترین ججز سمیت چیف جسٹس عالیہ نیلم اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار ممد سرفراز ڈوگر شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں ہائیکورٹس کے ججز کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں