1

کسی شہری کیساتھ نا انصافی برداشت نہیں کی جائیگی

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس پی جڑانوالہ حافظ امتیاز احمد کااپنے دفتر میں کھلی کچہری انعقاد،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن آئی جی پنجاب کے احکامات آر پی او فیصل آباد اور سی پی او فیصل آباد کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں عوا می شکایات کے بروقت ازالے کیلئے ایس پی جڑانوالہ حافظ امتیاز احمد نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیادپر کھلی کچہری کا انعقاد کیا اس اقدام کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا اور انصاف کی بر وقت فراہمی ہے،کھلی کچہری کے دوران جڑانوالہ اور گرد و نواح سے آئے ہوئے درجنوں سائلین نے اپنے مسائل ایس پی کے سامنے پیش کیے۔ حافظ امتیاز احمد نے فرداً فرداً تمام سائلین کی بات انتہائی توجہ اور تحمل سے سنی۔انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کئی درخواستوں پر فوری احکامات صادر کیے اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو پابند کیا کہ وہ مقررہ وقت کے اندر انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں۔مذکور کا کہنا ہے کہ میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ پولیس کا کام مظلوم کی داد رسی اور ظالم کا محاسبہ کرنا ہے۔کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی، اور کرپشن یا فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں