2

ایم ڈی واسا کی جاری ترقیاتی سکیمیں30جون تک مکمل کرنیکی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے جاری ترقیاتی سکیمیں 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ یہ بھی واضح کیا ہے کہ تمام ترقیاتی سکیموں کی سائٹس پر تمام تر حفاظتی اقدامات مکمل ہونے چاہئیں۔ واسا ہیڈ آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے جاری کردہ ڈو یلپمنٹ پیکج کے تحت 14میں سے 8سکیموں کے تعمیراتی کام 30جون تک مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے اس لئے یہ 8سکیمیں 30جون تک ہر صورت مکمل ہونے چاہئیں تاکہ اس کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے مزید کہا کہ یہ 8ترقیاتی سکیموں کی تکمیل سے آئندہ مون سون سیزن کے دوران شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری اور بہترین سہولیات مہیا ہو سکیں گی اس لئے ان ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو فل سپیڈ کر دیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کی سائٹس پر تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل ہونے چاہئے جن میں سٹاف کی مکمل یونیفارم، سائٹس کے اطراف بیرئیر لگا کر آئسو لیٹ کرنا، رات کو لائٹ اور نمائندہ کی موجودگی لازمی اسی طرح جتنا پورشن کام مکمل کر لیا اس کی بیک فلنگ مکمل کی جائے اور اگلے پورشن کو شروع کیا جائے۔ ایم ڈی واسا نے تمام ہدایات پر بھرپور سپرٹ کے ساتھ عمل درآمد کرنے کی تاکید بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں