2

سنی تحریک آئندہ بلدیاتی انتخاب میں حصہ لے گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔ پاکستان سنی تحریک نظام مصطفی ۖ کے عملی نفاذ اور مقام مصطفی ۖ کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے۔ خدمت انسانیت، اتحاد امت اور ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے میدان سیاست میں عملی کردار ادا کررہے ہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے، قیام امن اورفرقہ واریت سے پاک پاکستان کیلئے ریاست اور اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضاقادری نےPP-99کے سیکٹر آفس کے افتتاح کے موقع پر شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میدان عمل میں آکر پاکستان کو تمام مسائل سے چھٹکارہ دلا سکتی ہے۔ اس سال کے آخر تک تمام صوبائی حلقہ جات میں دفاتر قائم کریں گے۔ پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر ہا ہے۔ ہر پاکستان اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کرے۔ پور ی قوم متحد ہو کر ملک کو آگے لے جا سکتی ہے۔پاکستان سنی تحریک کا ہر کارکن ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ تنظیم کے اندر تربیت کے نظام کو مضبوظ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ پاکستان سنی تحریک تعلیم صحت اور خوراک کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ ذمہ داران اور کارکنا ن آئندہ انتخابات کی تیاریوں میں تیزی لائیں۔ تقریب کے آخر پر ملکی ترقی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر میاں عادل قادری، میاں محمد خان، مولاناسیدمحسن شاہ، مولانا غلام محی الدین امینی، مولانا خضرحیات، مولانا قمر عباس، بابا غلام نبی، عبدالرزاق، اریب ظفر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں