1

متحد ہو کر کشمیر کی آزادی کیلئے جدو جہد کرنی ہے، مشعال ملک

اسلام آباد (بیورو چیف)چیئرپرسن پیس اینڈکلچر آرگنائزیشن مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہم نے متحدہو کر کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنی ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے متحدہو کر کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنی ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی، کشمیری عوام دس لاکھ بھارتی افواج کے سامنے کھڑے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارتی فوجی کشمیری بچوں پر بیلٹ گنز سے حملہ کرتے ہیں جبکہ بھارت ہمارا سب سے بڑا دشمن را ہے، انہوں نے افضل گرو کو شہید کیا گیا جب کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا۔مشعال ملک نے کہا بھارتی عوام کو خوش کرنے کیلئے کشمیری لیڈر کو پھانسی پر چڑھایا گیا، یاسین ملک کو بھی ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، ہم نے پاکستان نے عوامی رابطہ مہم شروع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آبی جارحیت پر عمل پیرا ہے، بھارت اب تک کئی ڈیمز بناچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں