1

امراض قلب کے ہسپتال سے کارڈیالوجی ڈسپوز یبلز چوری

پشاور(بیورو چیف)خیبر پختونخوا کے پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے لاکھوں روپے مالیت کے کارڈیالوجی ڈسپوزیبلز چوری ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔واقعے سے متعلق باقاعدہ ایف آئی آر کے اندراج کیلئے پولیس کو تحریری درخواست جمع کرائی گئی، ہسپتال انتظامیہ نے سرکاری املاک کے ضیاع پر اظہار تشویش کیا۔ مقدمہ متن میں لکھا گیا کہ چوری شدہ سامان میں اہم طبی ڈسپوزیبلز شامل ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج، انوینٹری ریکارڈ اور دیگر دستاویزی شواہد پولیس کے حوالے کر دئیے گئے، ملزم مستقل سرکاری ملازم نہیں بلکہ کنٹریکٹ پر تعینات تھا۔اسی طرح واقعے میں دیگر افراد کی ممکنہ شمولیت کے پہلو پر بھی تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا، سرکاری طبی وسائل کی چوری کو عوامی مفاد کیخلاف سنگین جرم قرار دیا گیا۔انتظامیہ نے پولیس سے ملزم کی فوری گرفتاری اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی کی استدعا کی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں