1

امن و امان کے قیام میں پولیس اور میڈیا کا باہمی تعاون ناگزیر ہے

کمالیہ(نامہ نگار)ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ فضل عباس سے پریس کلب کمالیہ کے عہدیدارا ن کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں شہر میں امن و امان کی صورتحال، صحافیوں کو درپیش مسائل اور باہمی تعاو ن کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقا ت میں محمد حسین عابد،امجدسعید رانا،مظفر علی فاروقی اور خرم راجپوت نے شرکت کی۔ اس موقع پر پریس کلب کے عہدیداران نے ڈی پی او کو کمالیہ میں صحافتی برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور صحافیوں کے تحفظ، معلومات تک رسائی اور مثبت صحافت کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ فضل عباس نے پریس کلب کمالیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور امن و امان کے قیام میں پولیس اور میڈیا کا باہمی تعاون ناگزیر ہے ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلع پولیس صحافیوں کے تحفظ اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔پولیس اور میڈیا کے درمیان مضبوط رابطہ عوامی مسائل کے بروقت حل اور جرائم کے خاتمے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں