2

ایما راڈوکانو قطر اوپن ٹینس کے پہلے رائونڈ میں میچ سے دستبردار

دوحہ (سپورٹس نیوز) انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار ایما راڈوکانو قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں فٹنس مسائل کے باعث دستبردار ہوگئیں۔ بی بی سی کے مطابق 23 سالہ ایما راڈوکانو کا ویمنز سنگلز میں مقابلہ کولمبیا کی کامیلا اوسوریو سے تھا جس میں ایما راڈوکانو کو میچ کے دوران طبی وجوہات کی بنا پر مقابلے سے دستبرداری اختیار کر نا پڑی ۔عالمی نمبر ایک برطانوی کھلاڑی راڈوکانو نے فیصلہ کن سیٹ کے آغاز میں بریک ہونے کے بعد اپنا بلڈ پریشر چیک کروایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں