2

ماریہ بی کو کپڑوں کیکائٹ تھیم کلیکشن لانچ کرنے پر تنقید کا سامنا

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کو بچوں کے لیے کپڑوں کیکائٹ تھیم کلیکشن لانچ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ماریہ بی نے حال ہی میں دی کائٹ کلب کے نام سے بچوں کے لیے کپڑوں کی ایک نئی کلیکشن لانچ کی ہے۔ اسی دوران انہوں نے لاہور میں بسنت کی تقریبات کا آغاز ہونے پر اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر یہ اعلان بھی کیا تھا کہ میں بسنت نہیں منا رہی ہوں، براہِ کرم مجھے دعوت نامے بھیجنا بند کریں۔
فیشن ڈیزائنر نے بسنت نہ منانے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ کیونکہ ابھی جشن منانے کے لیے کچھ نہیں ہے بلکہ ماتم کرنے کے لیے بہت کچھ ہے، ہم اپنی انسانیت اور دیانت کھو چکے ہیں۔ان کیاقدامات میں تضاد ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ منافقت ہے، بسنت نہیں منائیں گی لیکن بسنت کلیکشن لانچ کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں