2

ڈکیتی،چوری کی مزید48وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں نے ”ات” مچا دی’ مزید 48 وارداتوں کے دوران شہری بھاری مال وزر سے محروم’ پولیس کے جرائم پیشہ گروہوں کو لگام ڈالنے میں ناکامی پر شہری خوفزدہ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ محلہ رضاآباد میں 2 ڈاکوئوں نے خاتون حاجرہ بی بی سے بالیاں چھین لیں جس کے دوران خاتون زخمی ہو گئی جسے ریسکیو ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے، تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ رسالہ روڈ پر 2 موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے ندیم شہزاد سے ڈیڑھ لاکھ کی رقم چھین لی’ 80 ج ب میں اصغر’ 70 ج ب میں رفیق’ مائی مستانی روڈ پر اسامہ طارق’ 209 رب میں اسلم’ کرمانوالہ کے قریب منظور احمد سے نقدی وموبائل فونز چھین لیے’ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ نیاموآنہ میں عثمان سے 4ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل چھین لی’ باوا چک میں اقبال خاں’ وکیلاں والی گلی میں محمود ایاز’ ریگل روڈ پر سعد احمد’ نیوخالد آباد میں رمضان افضال’ المدینہ کمرشل مارکیٹ میں احمد’ لال مل چوک میں اختر’ نواز شریف پارک کے باہر ساجد محمود’ پہاڑی گرائونڈ میں ساجد علی، ذوالفقار کالونی میں سعید، ڈھڈی والا میں شہباز، 412گ ب میں عبدالرحمن، بسم اللہ چوک میں مجاہد علی کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں، ایکس بلاک مدینہ ٹائون میں وجاہت حسین، جلوی مارکیٹ میں عرفان، گلستان کالونی میں شہباز، محمد حنیف، 160ر۔ب میں انور، محلہ پنج پیر میں کاشف یونس، اقبال ٹائون میں فیاض، اعظم آباد میں مزمل حبیب، لال مل چوک میں طارق محی الدین ،228ر۔ب میں عادل، 263ر۔ب نصیر احمد، محمد علی ٹائون میں بلال، اقبال نگر میں ندیم، تاندلیانوالہ میں شمشیر،205گ ب میں اویس، ستیانہ روڈ پر ساجد، بجلی گھر سٹاپ کے قریب شکیل، خان ماڈل کالونی میں آفاق، صدر تاندلیانوالہ میں امین کے گھروں اور دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی’ طلائی زیورات ودیگر قیمتی سامان چوری کر لے گیا، پولیس جرائم و پیشہ ور گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں