فیصل آباد الیکٹرونک انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن لائنز کلب فلاحی کام جاری رکھے گی،صدر سکندر اعظم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹر ونک انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن لائنز کلب کی پہلی جنرل باڈی میٹنگ صدر لائن رانا محمد سکندراعظم خاں کی صدارت میں ہوئی’ میٹنگ میں سیکرٹری لائن چوہد ری عاصم حبیب سپرائ’ ٹریژر لائن چوہدری حبیب الرحمن گل’ چوہدری امانت علی ‘ مقصود جٹ ‘ محمد علی سمیت ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر صدر لائن رانا محمد سکندراعظم خاں’ سیکرٹری لائن چوہدری عاصم حبیب سپرائ’ ٹریژر لائن چوہدری حبیب الرحمن گل نے کہا کہ ہمارا ہر قدم اللہ کی مخلوق کی بھلائی کیلئے اٹھنا ضروری ہے’ لائن ازم کا مقصد مخلوق خدا کی حقیقی خدمت ہے’ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں صاحب حیثیت بنایا ہے’اللہ کے دیئے ہوئے میں سے کچھ رقم غریب’ مفلس ‘ یتیم اور حقیقی حقداروں پر خرچ کرنے سے جنت ملتی ہے ‘غریب اور مستحق لوگوں کی زندگیاں بدلنے اور ان کے چہروںپر مسکراہٹیں بکھیرنے کیلئے محض اللہ کی رضا کیلئے اٹھنے والا ہر قدم آپ کو جنت تک لے جائے گا’ اگر ہم اللہ کو راضی کرنے میں کامیاب ہو گئے تو دنیا میں آنے کا مقصد پا لیا’ انہوں نے کہا کہ اپنے اللہ کو راضی کرنے کیلئے ہم سب انسانیت کی ویلفیئر کیلئے مختلف پروجیکٹ پر کام کرتے ہیں ‘انشاء اللہ مستقبل قریب میں ہم ماہانہ کیش ڈونیشن پراجیکٹ’ سکولوںمیں آئی سکریننگ’ فری نظر کی عینکوں اور سٹیشنری کی تقسیم’ شجرکاری’ پرماننٹ ماہانہ میڈیسن ڈسٹری بیوشن’ آئی گلاسز ڈسٹری بیوشن’ فوڈ ڈسٹری بیوشن ‘ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ’ غریب اور مستحقین کے گھروں میں راشن کی تقسیم’ہیپا ٹائٹس اورشوگر کے مریضوں کیلئے ادویات کی مفت فراہمی جیسے قابل ذکر منصوبوں پر کام شروع کر رہے ہیں’ یہ سب محض اللہ کی خوشنودی کیلئے کیا جائے گا’ضرورت مندوں کی ضروت پوری کرنا ہمارا مشن ہے’ خلق خدا کی خدمت ہی اصل کمائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں