وزیر اعلیٰ پنجاب رمضان سے قبل ملاقات کا وقت دیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعید، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئر مین مرز ا اشر ف مغل، صدرینگ ٹر یڈر ملک سہیل نیاز طور اورسینئر رہنمائوں نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل انہیں ملاقات کا وقت دیا جائے تاکہ وہ اپنی ہر دلعزیز بہن اور بیٹی محترمہ مریم نواز سے شہر کے آٹھوں بازاروں اور مارکیٹوں میں کاروبار کرنے والے تاجروں کے جائزتحفظات دور کرا سکیں پنجاب کے دوسرے بڑے اور ریونیو جنرنشن کے لحاظ سے پہلے بڑے شہر فیصل آباد کی تاجرتنظیموں نے مطالبہ کیا کہ تجاوزات کی آڑ میں بازاروں میں وہیکلز کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ واپس لیا جائے انہوں نے فیصل آباد کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کے آٹھ بازاراور مارکیٹیں کو شہر میں مرکزی حیثیت حاصل ہے جہاں روزانہ اربوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف شہر کی تمام تاجر تنظیموںاور انکے عہدیداروں نے انتظامیہ کے اقدامات کا نا صرف خیر مقدم کیا بلکہ ان سے مکمل تعاون بھی کیا لیکن انتظامیہ نے شہر کے تاجروں کے جائز تحفظات دور کئے نا انہیں مشاورت میں شامل کرنا گوارہ سمجھا بلکہ تجاوزات کی آڑ میں بازاروں میں وہیکلز کے داخلے پر پابندی کا ظالمانہ فیصلہ کرکے تاجروں سے روزی کمانے اور گاہکوں سے ضرورت کی اشیاء کی خریداری کا حق چھین لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں