کراچی (بیوروچیف) پی سی بی آ ر سی اے کے فیوچر اسٹار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے اوپن ٹرائلز 15اور 16فروری کو کے سی سی اے اسٹیڈیم پر صبح نو بجے شروع ہونگے، عاقب جاوید کی سربراہی میں اسد شفیق، عبدالرزاق اور مصباح الحق ٹرائلز لینگے، کھلاڑ ی اپنی فری رجسٹریشن کے لیئے کے سی سی اے اسٹیڈیم نارتھ ناظم آباد بلاک این پر مظہر اعوان،محمد سعید جبار،نوشاد احمد خان ،شہباز قریشی ،نوید الامین کے پاس جمعرات 12فروری کو صبح 10بجے سے کرا سکتے ہیں۔



