1

وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوامی بہبود کے اقدامات پر موثر عملدرآمد جاری ہے،کمشنر راجہ جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور سے کشمیرانسٹیٹیوٹ اینڈ مینجمنٹ جلال آباد مظفرآباد میں پروفیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کورس کے زیرتربیت افسران نے ملاقات کی۔کمشنر نے افسران کے وفد کا خیر مقدم کیا اور ڈویژن کے تاریخی وجغرافیائی،صنعتی و ثقافتی پہلوئوں سے آگاہ کیا۔کمشنر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژن میں عوامی بہبود کے اقدامات پر موثر عملدرآمد جاری ہے اس ضمن میں ترتیب دیئے گئے کی پروفارمنس انڈیکیٹرز کو روزانہ مقرر کیاجارہا ہے۔کمشنر نے فیصل آباد شہر میں جاری تعمیر وترقی سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ایف ڈی اے سٹی میں ساندل کلب قائم کیا جارہا ہے۔فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں دستیاب وسائل سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہیلتھ فسیلٹیز میں طبی سہولیات کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے اور وہ تسلسل سے تحصیلوں کے دورے بھی کررہے ہیں جس کا مقصد گڈ گورننس کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پبلک سکولوں کے قیام میں وسعت لائی جارہی ہے۔انہوں نے انسداد تجاوزات آپریشن، ستھراپنجاب پروگرام، پینے کے پانی کی کمی کو دور کرنے کے اقدامات،فیصل آباد چنیوٹ روڈ کی تعمیر کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔کمشنر نے بتایا کہ چوک گھنٹہ گھر کے بازاروں کی بیوٹیفیکیشن کا عمل جاری ہے۔ 5، اہم شاہرات کو ریڑھی فری کرکے ریڑھی بانوں کو مفت ریڑھیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیم سے متاثرہ 30ہزار ایکڑ زرعی اراضی کی بحالی کے لئے کوشاں ہیں۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے ڈسٹرکٹ ٹیمز کی ورکنگ جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ انڈسٹریز کی شہر سے باہر منتقلی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔سیوریج زدہ تالابوں کو ڈی واٹر کیا جارہا ہے۔کمشنر نے زیرتربیت افسران کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔اس موقع پر یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔دریں اثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کا تحصیلوں کے دوروں کا نان سٹاپ سلسلہ جاری ہے۔وہ اگلے دورہ پر تحصیل بھوآنہ پہنچ گئے اورتحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے مختلف شعبوں کی انسپکشن کی۔انہوں نے خاتون کا مسئلہ سن کر اسسٹنٹ کمشنر اور میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ کو مسئلہ حل اورخاتون کو مطمئن کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے وارڈز سمیت واش رومز میں صفائی کا معیار دیکھا جبکہ مریضوں کی عیادت، ادویات ہسپتال سے ملنے کی تصدیق اورمشینری کے فعال ہونے کا جائزہ لیا۔انہوں نے عزم کو دہرایا اور کہا کہ ہسپتالوں کی انسپکشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ کمشنر نے چک237 ج۔ب بھوآنہ میں سیوریج کے پانی سے بنے تالاب کو ڈی واٹر کرنے کے عمل کی بھی انسپکشن کی۔اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ شینا اعظم، ڈسٹرکٹ مینجر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبداللہ نذیر باجوہ اور دیگر افسران موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ ڈویژن بھر میں سیوریج زدہ تالابوں کو ڈی واٹر کرنے کے لئے فرنٹ فٹ پر ہے اور ڈویژن میں اب تک200 سے زائد تالابوں کو خشک کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیوریج زدہ تالابوں کو کلیئر کراکر عوامی بہبود کے منصوبے تجویز کئے جائیں گے۔دریں اثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز کے کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت پنک گیمز2026 میں شرکت کے لئے فیصل آباد ڈویژن سے 16مختلف کھیلوں کی گرلز ٹیمیں لاہور روانہ ہوگئیں۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور گرلز کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس پہنچے اور کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خاندان،شہر اور ڈویژن کی نمائندگی کررہی ہیں لہذا نظم وضبط،سپورٹس مین سپرٹ کھلاڑیوں کا طرہ امتیاز ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنک گیمز میں فیصل آباد ڈویژن کی ٹیموں کی نمائندگی باعث اعزاز ہے۔فیصل آباد کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔کمشنر نے کہا کہ وہ پرعزم ہیں کہ فیصل آباد ڈویژن کی ٹیمیں انشا اللہ اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے میڈلز کے ساتھ وآپس لوٹے گی۔پنک گیمز میں آرچری، اتھلیٹک، بیڈمنٹن،باسکٹ بال،باکسنگ،ہاکی،ووشو،کراٹے،ماس ریسلنگ،ٹیبل ٹینس،تیکوانڈو،والی بال،رگبی،چیس،ویٹ لفٹنگ اورپیڈل ٹینس کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔پنک گیمز11 سے 15 فروری لاہور میں منعقد ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں