2

ریسکیو سروس کو مزید جدید آلات سے لیس کرنیکا فیصلہ

لاہور(بیورو چیف)پنجاب میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے ریسکیو سروس کو مزید مضبوط اور جدید آلات سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے 1 ارب 41کروڑ 50لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی ہے تاکہ ریسکیو ٹیمیں بہترین صلاحیت کیساتھ سیلابی علاقوں میں امدادی کام انجام دے سکیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق ریسکیو سروس کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ آلا ت کی خریداری کی جائیگی، جس میں ریسکیو کو جدید کشتیاں، انفلیٹیبل بوٹس اور طاقتور موٹرز فراہم کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں 30ٹن وزن اٹھانے والے لینڈنگ کرافٹس اور جیٹ اسکی بھی ریسکیو بیڑے کا حصہ بنیں گے۔حکومت کی منظوری کے مطابق واٹر ریسکیو ڈرون اور ریموٹ کنٹرول لائف بوائے بھی ریسکیو آپریشنز میں شامل کیے جائیں گے، جبکہ سرویلنس ڈرونز کے ذریعے سیلابی علاقوں کی فضائی نگرانی بھی ممکن ہو سکے گی۔ریسکیو ٹیموں کی حفاظت اور عوامی امداد کے لیے بچوں اور بڑوں کے لیے 40 ہزار لائف جیکٹس خریدنے کا بھی منصوبہ ہے۔ اس کے علاوہ ریسکیو ٹیموں کے لیے ایمفی ٹرک بوٹ اور جیٹ اسکی بھی خریدے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں