مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ 10سالہ بچہ اغوا

شجاع آباد (نامہ نگار)شجاع آباد کے قصبہ مڑل میں 3 مسلح افراد نے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور 10 سالہ بچہ اغوا کر کے لے گئے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمو ںنے بچوں کی ماں صائمہ کو دھمکی دی ہے اس کے دونوں بیٹوں کو اغوا کرکے فروخت کر دیں گے۔ تھانہ بستی ملوک پولیس نے ملزمان کے خلاف مقد مہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی، خاتو ن صائمہ نے دس سالہ بیٹے عثمان کی بازیابی کے لئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں