1

گوجرہ میں چوروں،ڈاکوؤں کا راج،شہری عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں نے مختلف وارداتوں میں شہریوں سے مال وزر چھین لیا۔ معلوم ہواہے کہ آفتاب ٹائون گوجرہ کا سرمد اپنی موٹر سائیکل پر سوارٹوبہ روڈ پر جا رہا تھاکہ پیچھے سے آنیوالے موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زورپر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر63ہزارروپے وقیمتی طلائی انگوٹھی چھین لی۔چک نمبر361ج ب کامحمد عمیر موٹر سائیکل پر سواراپنے بھائی کے ہمراہ گائوں آرہاتھاکہ دواکھڑی کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے روک کر ان سے 32ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا۔چک نمبر335ج ب کاتنویر جسکومعلوم ڈاکوئوں نے روک کراس سے ایک لا کھ رروپے سے زائد کی نقدی وغیرہ چھین لی۔چورو ں نے متعدد وارداتو ں میں شہریو ں کو مال و زر سے محرو م کردیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ نا معلو م چورو ں نے محلہ تاج کا لونی کے محمد نبیل کے گھر کے تا لے توڑ کر ہزارو ں روپے نقدی ، لا کھو ں روپے کے طلا ئی زیورات اور دیگر سا ما ن چوری کرلیا اور فرار ہو گئے دوسری واردات میں نا معلو م چورو ں نے محلہ جاوید کا لونی کے غلا م رسول کی دکا ن کریا نہ کی چھت پھاڑ کر دکا ن سے ہزارو ں روپے نقدی اور سا ما ن کریا نہ چوری کرلیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں