2

کوریا کا پاکستانی طلبہ کے لئے سکالر شپس کا اعلان

لاہور (بیورو چیف)پاکستانی طلبہ کے لیے کورین حکومت کی جانب سے مکمل فنڈڈ اسکالر شپس 2026ء کے لیے درخواستیں کھول دی گئی ہیں۔ کورین حکومت اسکالرشپ پروگرام 2026 کے تحت500سے زائد مکمل فنڈڈ اسکالرشپس پیش کی جا رہی ہیں جو انڈرگریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے دستیاب ہیں۔اسکالرشپ کے فوائد میں جنوبی کوریا کی معروف جامعات میں مکمل ٹیوشن فیس کی ادائیگی، ماہانہ وظیفہ جو تقریبا ڈیڑھ سے ایک لاکھ 80ہزار پاکستانی روپے کے برابر ہے، بین الاقوامی آمد و رفت کا ہوائی ٹکٹ، ڈگری پروگرام سے قبل مکمل فنڈڈ کوریائی زبان کی تربیتاور جدید تحقیقی سہولیات و انڈسٹری سے منسلک پروگرامز تک رسائی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں