3

علیمہ خان کیخلاف مقدمے کی سماعت، وکلاء میں تلخ کلامی

راولپنڈی (بیورو چیف)انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں علیمہ خان کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران وکلاء کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہو گیا۔اے ٹی سی راولپنڈی میں مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر علیمہ خان اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ پیش ہوئیں۔وکیل صفائی کی مقدمے کے اہم گواہ اور مدعی مقدمہ سب انسپکٹر ندیم مرتضیٰ پر جرح جاری ہے۔مقدمے میں اب تک مجموعی طور پر13 گواہاں پر جرح مکمل کرلی گئی ہے جبکہ ایک پر جزوی جرح مکمل ہوئی ہے، جسے اگلی سماعت پر مکمل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں