1

رمضا ن بازاروں میں قیمتوں ،معیار اور دستیابی پر خصوصی توجہ دی جائے

سرگودہا ( بیورو چیف) چیئرپرسن پنجاب سہولت بازارز اتھارٹی محمد افضل کھوکھر نے کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی سے ان کے کمیٹی روم میں اہم اجلاس کیا۔ اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران تحصیل کی سطح پر زیرِ تعمیر نئے سہولت بازار، مجوزہ سہولت بازارز، موجودہ سہولت بازارز اور رمضان المبارک کے دوران قائم کیے جانیوالے رمضان بازارز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیئرپرسن محمد افضل کھوکھر نے ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش سستے داموں فراہم کرنے کے لیے سہولت بازارز کی بروقت تکمیل اور فعال انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ رمضان بازارز میں قیمتوں، معیار اور دستیابی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نے اس موقع پر یقین دہانی کروائی کہ ڈویژن بھر میں سہولت بازارز اور رمضان بازارز کے قیام اور بہتری کے لیے تمام انتظامی وسائل برو ئے کار لائے جائیں گے۔اجلاس میں عوامی سہولت، شفافیت، نگرانی کے موثر نظام اور بین المحکمہ جاتی تعاون پر بھی زور دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں