3

ایک ماہ کے دوران ترسیلات زر میں15فیصد اضافہ

اسلام آباد(بیورو چیف)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے جنوری 2026میں ترسیلات زر میں سالانہ 15فیصد اضافے کی تصدیق کی ہے۔ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیو ں نے جنوری 2026میں 3ارب 46کروڑ 50ہزار امریکی ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں، جو جنوری 2025میں موصول ہونیوالی 3ارب ڈالر کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔سٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ترسیلات زر میں کل 11فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران 23ارب 20کروڑ 20لاکھ امریکی ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں 20ارب 85کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔جنوری 2026میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے موصول ہوئیں، جن کی مالیت 74 کروڑ ڈالر رہی۔ اسکے علاوہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)سے 69.40کروڑ ڈالر، برطانیہ سے 57.20کروڑ ڈالر اور اے یو ممالک سے 48کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں