2

دکھی انسانیت کی خدمت ہماری اولین ذمہ داری ہے،صدر چیمبر آف کامرس فاروق یوسف

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)دکھی انسانیت کی خدمت ہماری اولین ذمہ داری ہے اور فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی عالمی رفاعی اداروں سے مل کے لوگوں کے مصائب کم کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کریگی۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے اردن سے آنیوالی محترمہ عائدہ قعوار سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر سابق صدر چیمبر اور 305-NI کے پاسٹ ڈسٹرکٹ گورنر عاطف منیر شیخ بھی موجود تھے۔ محترمہ عائدہ نے لائن کی طرف سے سر انجام دی جانے والی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری سے مل کر غزہ کے متاثرین کی بحالی تک کوششوں کاسلسلہ جاری رکھیں گی۔ فیصل آباد چیمبر کے صدر فاروق یوسف شیخ نے بھی انہیں اس سلسلہ میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ بھی لائن کلبز آف فیصل آباداور فیصل آباد چیمبر سے مل کر لائن انٹر نیشنل کلب سے تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ اِس موقع پر لائن کے پاسٹ ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر اعجاز نثار، کونسل وائس چیئرمین لائن عبدالرحمن ، سابق صدر فیصل آباد چیمبر رانا سکندر اعظم خاں اور ایگزیکٹو ممبر محمد علی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں