2

کھیلتا پنجاب پنک گیمز’ سینکڑوں خواتین کھلاڑی شریک

لاہور (بیوروچیف) ”کھیلتا پنجاب پنک گیمز”میں 3400خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026 کا افتتاح کیا۔وزیراعلی مریم نوازنے پنجاب سٹیڈیم نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس آمد پر کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پورے سٹیڈیم میں ہر پویلین پر جاکر خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ہر ڈویژن کی اتھلیٹ نے پنک گیمز کی مشعل لے کر سٹیڈیم کا چکر مکمل کیا اور مشعل روشن کی۔اولمپین اتھلیٹ فائقہ ریاض نے مارچ پاسٹ کی قیادت کی۔پورا پنجاب سٹیڈیم ڈھول کی تھاپ اور پر جوش نعروں سے گونجتا رہا۔ہر ڈویژن کی خاتون کھلاڑیوں پر مشتمل دستوں نے سٹیڈیم میں روایتی مارچ پاسٹ کیا۔وزیر کھیل فیصل کھوکھر نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر کھیل کو تحصیل تک لے جارہے ہیں۔ فی میل کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے۔پنجاب نیشنل گیمز میں 126 اور قائد اعظم گیمز میں 173 میڈل حاصل کرکے ٹاپ پر رہا۔پنجاب میں سپورٹس کے 184 پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر ڈسٹرکٹ میں ہاکی کے فروغ کیلئے سینتھیٹک آسٹرو ٹرف سٹیڈیم بنائیں گے۔تقریب میں وزرائ، ارکان اسمبلی، ویٹرن کھلاڑیوں اور کثیر تعداد میں بچیوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں