5

ڈکیتی،چوری کی مزید73وارداتیں،مزاحمت پر نوجوان شدید زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں وچوروں کے گروہوں نے پولیس کو ”بے بس” کر دیا’ مزید 73 وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان’ مزاحمت پر نوجوان لہولہان۔ تفصیل کے مطابق کھرڑیانوالہ کے علاقہ 76 رب میں محمد علی شاہ سے موبائل فون چھینتے ہوئے مزاحمت پر اسے گولی مار کر لہولہان کر دیا گیا’ 107 رب میں عامر کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکوئوں نے گھر سے نقدی وزیورات لوٹ لئے’ امام بارگاہ ائیرپورٹ کے قریب 4 ڈاکوئوں نے انٹرلوپ میں کام کرنیوالے تیمور خاں سے 1لاکھ 20ہزار روپے وقیمتی سامان چھین لیا’ الشفاء ہسپتال کے سامنے سلیمان’ جیل روڈ پر عابد علی’ کھڑیانوالہ میں کامران’ 629 گ ب میں عمران محمود’ چک نمبر 208 میں اسد عباس’ روضہ پارک میں رومان کاشف سے نقدی’ موبائل فون چھین لیے گئے’ کھرڑیانوالہ میں ضیاء ملز کے سامنے عبدالستار سے 2 ڈاکوئوں نے نقدی’ موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لیا’ 53 گ ب میں افضال’ ستیانہ روڈ پر بلال محمود’ بلال نگر میں عرفان’ ستارہ کالونی میں آصف’ سلطان چوک میں طاہر حسین’ جمیل پارک میں شاہد صدیق’ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں سلطان’ قصبہ تاندلیانوالہ میں فہیم انجم’ 478 گ ب میں عبدالغفار’ 216 گ ب میں تنویر احمد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں’ 216 گ ب میں واپڈا کا ٹرانسفارمر’ 16 ج ب میں غلام شبیر’ حرم میرج ہال کے باہر سے حیدر’ منیر پارک سے زریاب منیر’ منصورآباد سے عمران’ مدنی پارک میں نعیم’ 78 ج ب میں شاہد’ 30 ج ب میں طیب’ 59 ج ب میں احمد یار’ 233 رب میں ارشد’ 224 رب میں غلام مصطفی’ اقبال نگر میں جاوید’ عوامی ٹائون میں ساجد علی’ علی ٹائون میں عدیل’ 209 رب میں طالب حسین’ جڑانوالہ روڈ پر عبدالرحمن’ قبرستان سمن آباد کے قریب شاہد’ ڈگلس پورہ سے غلام مرتضیٰ’ مراد آباد میں شہزاد’ اعظم آباد میں امین’ چھوٹی اناسی میں غلام مصطفی’ ساہیانوالہ روڈ پر حامد’ رحمانیہ روڈ پر علی شیر اور 614 گ ب میں مزمل حسین کے گھروں ودکانوں کے تالے توڑ کر نقدی’ طلائی زیورات ودیگر سامان چوری کر لیا گیا’ ساہیانوالہ کے علاقہ میں غلام شبیر کے زرعی رقبے سے ٹیوب ویل موٹر وتاریں چوری کر لی گئیں’ شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں