4

لیپ ٹاپ فراہمی کا دوسرا فیز،60ہزار طلبہ مستفید ہونگے

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلی پنجاب کی لیپ ٹاپ فراہمی سکیم فیز 2 کا آغاز، 60 ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں وزیراعلیٰ پنجاب کی لیپ ٹاپ فراہمی سکیم کے فیز ٹو کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق طے شدہ شیڈول کے تحت دوسرے مرحلے میں 60ہزار طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق فیز ون کے تحت ایک لاکھ طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جس کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے۔ فیز ٹو کے آغاز کے ساتھ ہی پہلے مرحلے کی تقسیم بھی بیک وقت جاری رکھی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق طلبا مستفید ہو سکیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سکیم کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 60ہزار لیپ ٹاپس تقسیم کیے جائیں گے۔ طلبا کی جانب سے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی) کے پورٹل پر درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طلبا کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنا اور تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں