پی ایس ایل میچز اس بار پشاور میں ہوں گے، شفیع جان

پشاور(سپورٹس نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز اس بار پشاور میں ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں شفیع جان نے کہا کہ اعلیٰ سطح اجلاس میں معیشت اور امن و امان سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امن و امان بہتر ہوتے ہی سروسز سول انتظامیہ کے حوالے کی جائیں گی۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز اس بار پشاور میں ہوں گے جبکہ ایونٹ کے روڈ شوز بھی صوبے کے مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں