اولمپکس’ تمغہ جیتنے والے کھلاڑی کی لائیو انٹرویو میں گرل فرینڈ کو منانیکی کوشش

میلان (سپورٹس نیوز) سرمائی اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والا کھلاڑی لائیو انٹرویو میں گرل فرینڈ سے بے وفائی کا اعتراف کرکے رونے لگا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اولمپک گیمز میں ناروے کے اتھلیٹ 28 سالہ اسٹرولا ہولم لیگرائڈ مردوں کی 20 کلومیٹر انفرادی ریس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔تمغہ جیتنے کے بعد ناروے کے نشریاتی ادارے کو لائیو ٹی وی انٹرویو میں ایتھلیٹ نے گرل فرینڈ سے بے وفائی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی۔انھوں نے مزید کہا کہ چھ ماہ پہلے ملنے والی اپنی گرل فرینڈ سے تین ماہ قبل بے وفائی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں