بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بہنوئی کو بھی دھمکی

ممبئی(شوبز نیوز) معروف بالی وڈ سٹار سلمان خان کے بہنوئی اداکار آیوش شرما بھی متعدد فلمی ستاروں کی طرح انتہا پسندی کا شکار ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق بالی وڈ سٹار سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کے شوہر آیوش شرما کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ ای میل لارنس بشنوئی گینگ سے جڑے کسی فرد نے بھیجی ہے، آیوش شرما کو ملنے والی دھمکی سے بالی وڈ سٹارز میں ایک دفعہ پھر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ممبئی کرائم برانچ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آیوش شرما کو پروٹون میل کے ذریعے ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے، پولیس نے ای میل بھیجنے والے کا سراغ لگانے اور دھمکی کے محرکات معلوم کرنے کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں