موٹر وے نہ بننے پرسپیکر سندھ اسمبلی کاوزیراعظم سے شکوہ

کراچی(بیورو چیف)سکھر حیدرآباد موٹر وے نہ بننے پرسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے شکوہ کردیا۔سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کا وزیراعظم شہباز شریف نے تیسری مرتبہ افتتاح کیا لیکن کام ابھی تک شروع نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ سکھر میں سب کچھ ہے بس موٹروے نہیں ہے، شہباز شریف سے کہوں گا کہ جلدی موٹروے کا کام شروع کروایا جائے، بلاول بھٹو نے بھی بارہا وزیراعظم سے موٹروے کی تعمیر کا کہا ہے۔سپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے پاکستان کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کا کام ادا کرے گا۔اویس شاہ نے کہا کہ سکھر میں یونیورسٹیز اور اسپتالوں کا نیٹ ورک ہے جس کا کریڈٹ خورشید شاہ کو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں